شال کے علاقے مشرقی بائی پاس پر پولیس کی گاڑی کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا، جس میں ایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس رپورٹس کے مطابق خالق شہید تھانہ کی موبائل گشت پر تھی کہ اس کو نشناہ بنایا گیا، دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے کھڑی موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔
زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال شال کے ٹراما سینٹر میں طبی امداد کے لیے منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
علاوہ ازیں قلات: خزینہ کے مقام پر روڈ پر کام کرنے والی کمپنی پر حملہ، مشینری نظرآتش کردیا ۔
ذرائع کے مطابق واقعہ گزشتہ شب دس بجے پیش آیا، حملے کے دوران مسلح افراد نے مشینری و آلات کو نظر آتش کردیا۔
حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع تاحال سامنے نہیں آئی ہے۔
دونوں حملوں کی ذمہداریاں تاحال کسی مسلح تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔