شال : شالکوٹ کے علاقے میں مسلح افراد کی پولیس موبائل پر فائرنگ، پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک حملہ آور مارا گیا، ملزمان نے فائرنگ کے بعد ایک گھر میں پناہ لے لی، پولیس کی اضافی نفری طلب کرلی گئی ہے۔
ادھر منگچر بازار جوہان روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے مزار خان ولد نبی داد قوم بنگلزئی کو زخمی کردیا جس کے دائیں پاﺅں میں گولی لگی، جسے ایچ آر سی مندے حاجی سے ابتدائی طبی امداد دے کر ڈال ریفر کیا گیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جارہا ہے۔