نوشکی شاہراہ پر مزید چیک پوسٹس قائم کرنے اور سخت ایس او پیز کے حکومتی فیصلے کے خلاف ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال 10ویں روز بھی جاری روڈ بند رکھا گیا ۔
ٹرانسپورٹروں کے لیے شال تفتان اور کوسٹل ہائی ویز پر چیک پوسٹس قائم کرنے اور نئے ایس او پیز کے خلاف ٹرانسپورٹر یونین ایک ہفتے سے زائد عرصے سے احتجاج کر رہے ہیں۔
احتجاج کے باعث ٹریفک معطل ہوگئی، ٹرانسپورٹروں نے نئے ایس او پیز کو یہ کہہ کر مسترد کر ریے ہیں کہ یہ انہیں اعتماد میں لیے بغیر تیار کیے گئے ہیں۔
انہوں نے حکومت سے نئی چیک پوسٹس کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
کھٹ پتلی وزیر داخلہ ضیا اللہ لانگو کی سربراہی میں وزرا نے یونین رہنماؤں سے مذاکرات کیے مگر مذاکرات کارگر ثابت نہ ہوسکے۔
دریں اثناء بلوچستان کے علاقے واشک کے مقام پر حاکم ولد محمد ظریف نامی نوجوان نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ۔