تربت بلوچستان لبریشن فرنٹ بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے تربت میں تعلیمی چو ک پرقائم فوجی چوکی پر حملہ کر کے فورسز کے تین اہلکار زخمی کیے۔
انھوں نے کہاہے کہ کیچ کے علاقے تربت میں تعلیمی چوک پر قائم پاکستانی فورسز کی چوکی کو گزشتہ رات سرمچاروں نے 2 راکٹ کے گولے داغے جو چوکی پر گرئے جس سے تین فوجی اہلکار شدید زخمی ہوئے،حملے کے بعد حواس باختہ دشمن فورسز نے شدید فائرنگ کی۔
بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے،اور مادر وطن کی آزادی تک دشمن فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔