بی این ایم محض زمین نہیں بلکہ بلوچ قوم کی انسانی بنیادوں پر آزادی چاہتی ہے۔ شہدائے مرگاپ کی یاد میں پروگرام

شہدائے مرگاپ کی یاد میں ‘درس تحریک اور انقلابی تنظیم ‘ کے عنوان سے مرکزی تربیتی و تنظیمی نشستوں کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے کی چوتھی اور پانچویں نشست میں شہید راشد مشکے -آواران ھنکین کے ممبران نے حصہ لیا۔

نشست سے مرکزی انفارمیشن سیکریٹری قاضی داد محمد ریحان ،. ویلفئر سیکریٹری ماسٹر ظفر ، شہید راشد ھنکین کے آرگنائزر استاد مھران ، سینئر ممبر محمد رفیق اور ماما انور نے خطاب کیا۔

دو الگ الگ مقامات پر ہونے والی ان تربیتی اور تنظیمیں نشستوں میں پارٹی کے ممبران اور دوزواھان نے حصہ لیا۔

مقررین نے کہا کہ بی این ایم ایک انقلابی جماعت ہے، شہید فدا احمد جیسے قائدین سے وراثت میں ملنے والے فلسفے ‘انقلاب در انقلاب آخری فتح تک ‘ کے تحت بی این ایم آزاد بلوچستان کے خواب کی تکمیل کے بعد بھی بلوچ سماج میں انصاف اور برابری کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ بی این ایم محض ایک زمین کے ٹکڑے کی آزادی نہیں چاہتی بلکہ بلوچ قوم کی انسانی بنیادوں پر آزادی کی خواہاں ہے جہاں نسل ، طبقات اور جنسی تفریق کے بغیر سماج کا ہر شخص برابر اور آزاد ہو۔

انھوں نے کہاکہ پارٹی قیادت کو محاسبے کے لیے ہمیشہ پیش ہونا چاہیے کارکنان کو یہ حق حاصل ہے کہ ان کی ذاتی زندگی اور کردار سے متعلق بیباکانہ سوال اٹھائیں اور کھلی تنقید کریں۔ ہم جو دعوے کرتے ہیں ان دعوؤں پر ہمیں پورا اترنا ہوگا۔ اگر ایک کارکن تکلیف میں ہے، بدحال اور بدترین زندگی گزار رہا ہے اور لیڈرشپ آسودہ حال ہے تو یہ اس کا حق بنتا ہے کہ اس تفریق پر سوال اٹھائے کہ ایسا کیوں ہے ؟ ، لیکن اس کیوں کے جواب پر بھی غور کرئے ۔ مثبت رویوں اور سوچ کو فروغ دے۔

مقررین نے کہا عام سیاسی کارکن بھی اپنے سماج میں ایک عام فرد نہیں بلکہ ایک خاص انسان ہے جو قومی شعور رکھتا ہے۔ جو اپنی ذاتی زندگی کی بجائے اجتماعی زندگی کی فکر کرتا ہے۔ اپنے خاندان اور بچوں کو وقت دینے کی بجائے اپنی توانائیاں اپنی قومی خوشحال کے لیے صرف کرتا ہے۔ ایک انقلابی سیاسی کارکن عام سیاسی کارکن سے بھی کئی زیادہ بڑی ذمہ داری کا بار اٹھاتا ہے اس لیے اسے اپنے کردار کی تعمیر بھی مزید بہتر انداز میں کرنی ہوگی۔ ایک انقلابی، جھوٹا، مکار ، بے ایمان ، بد قول ، دھوکے باز اور کرپٹ نہیں ہوتا۔ ہمیں بھی ان بری عادات سے اجتناب کرنا چاہیے۔

انھوں نے کہا خواتین ہمارے سماج کا نصف حصہ ہیں اگر ہم انھیں جدوجہد کا حصہ نہ بنائیں تو اس کا مطلب یہی ہوگا کہ ہم اپنی آبادی کے نصف حصے کو جدوجہد سے دور کرکے دشمن کو فائدہ پہنچائیں۔ بلوچ خواتین اپنے کردار کی سیاسی تعمیر کے ساتھ ترقی یافتہ سماج کی خواتین کی طرح اپنی صلاحیتوں کی تعمیر کریں۔ مطالعہ کریں اور سیاسی حالات سے باخبر رہیں۔ بی این ایم جس برابری کی خواہاں ہے اس میں سماج میں خواتین کی برابری کو اولیت حاصل ہے۔

مقررین نے کہا کہ شہدائے مرگاپ کی قربانیاں ہمیں یاد دلاتی ہیں کہ ہم ایک مشکل جدوجہد کا حصہ ہیں۔ ہمارے قائدین اور بی این ایم کے ساتھیوں نے تشدد اور قید و بند کا سامنا کیا لیکن جدوجہد سے اپنی وابستگی برقرار رکھی۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

پنجگور میں قابض پاکستانی فوج سے جھڑپوں میں سرمچار حسرت اور عبدی شہید ہوگئے – بی ایل اے

منگل اپریل 9 , 2024
پنجگور میں قابض پاکستانی فوج سے جھڑپوں میں قابض پاکستانی فوج کے 11 اہلکار ہلاک اور بی ایل اے کے دو جانباز سرمچار حسرت عرف اسد اور عبدی عرف ساوڑ شہید ہوگئے۔ انھوں نے کہاہےکہ پنجگور کے علاقے گرمکان میں 6 اپریل 2024 کی شب 10 بجے کے قریب بلوچ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ