پنجگور میں قابض پاکستانی فوج سے جھڑپوں میں سرمچار حسرت اور عبدی شہید ہوگئے – بی ایل اے

پنجگور میں قابض پاکستانی فوج سے جھڑپوں میں قابض پاکستانی فوج کے 11 اہلکار ہلاک اور بی ایل اے کے دو جانباز سرمچار حسرت عرف اسد اور عبدی عرف ساوڑ شہید ہوگئے۔

انھوں نے کہاہےکہ پنجگور کے علاقے گرمکان میں 6 اپریل 2024 کی شب 10 بجے کے قریب بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں اور قابض پاکستانی فوج کے مابین اس وقت جھڑپوں کا آغاز ہوا جب دشمن فوج نے سرمچاروں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارنے کی کوشش کی۔ دشمن کے گھیرے میں آنے والے سرمچار حسرت اور عبدی نے بہادری سے دشمن فوج کا مقابلہ کیا، اس دوران قابض فوج کو مقامی نام نہاد ڈیتھ اسکواڈز کے کارندوں کی کمک بھی حاصل رہی۔

رات تین بجے تک دونوں جانباز سرمچاروں نے دلیری سے دشمن فوج اور اس کے کارندوں کا مقابلہ کرتے ہوئے کم از کم گیارہ دشمن اہلکاروں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیئے۔ پانچ گھنٹوں تک مقابلہ کرنے کے بعد دونوں ہم فکر سرمچار بھائی شہادت کے مرتبت پر فائز ہوگئے۔

ترجمان نے کہاہے کہ شہید حسرف عرف اسد، شہید عبدی عرف ساوڑ ولد علی محمد کا تعلق پنجگور کے علاقے گرمکان سے تھا۔ آپ دونوں بھائی 2019 سے بلوچ قومی آزادی کے مسلح جدوجہد سے منسلک ہوئے۔ آپ پنجگور شہر، گچک کیلکور اور کولواہ کے محاذوں پر قومی آزادی کی حصول کیلئے سرگرم رہے۔ دونوں سرمچار ساتھی مخلصی، محنت اور جفاکشی میں اپنی مثال آپ تھے۔ شہید ساتھیوں نے روز اول سے اپنی جنگی صلاحتیوں کے تحت دشمن کو کئی محاذوں پر دھول چٹائی اور آخری سانس تک اس پر عمل پیرا رہے۔

بلوچ لبریشن آرمی اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ شہید ساتھیوں کے خون کا بدلہ آزاد بلوچستان کی صورت میں لی جائے گی۔ قابض پاکستانی فوج اور اس کے پیرول پر مخبری کرنے والے آلہ کاروں کیخلاف ہماری کارروائیاں شدت کیساتھ جاری رہیں گے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

خضدار میں بم دھماکہ بلوچ نسل کشی کے واقعات کا تسلسل ہے۔ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ

منگل اپریل 9 , 2024
شال بلوچ یکجتی کمیٹی کے رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے کہا ہے کہ عید کے موقع پر اور رمضان المبارک کے مہینے میں خضدار میں بم دھماکہ بلوچ نسل کشی کے واقعات کا تسلسل ہے۔ بلوچ خاتون رہنماء نے کہاہے کہ ریاست نے جرائم پیشہ گروہوں اور افراد کو […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ