مستونگ اور پنجگور حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے مستونگ اور پنجگور میں تین مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج اور ان کے آلہ کار کو نشانہ بنایا۔ حملوں میں ایک مخبر سمیت دشمن فوج کے تین اہلکار ہلاک ہوگئے۔

انھوں نے کہاہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے آج کولپور سے متصل مستونگ کے علاقے مَروْ میں قابض پاکستان فوج کی گاڑی کو اس وقت ریموٹ کنٹرولڈ آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا جب وہ اپنے پوسٹ کی جانب جارہی تھی۔ دھماکے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چار اہلکاروں میں سے دو اہلکار موقع پر ہلاک اور دو زخمی ہوگئے جبکہ ان کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔

انھوں نے کہاہے کہ سرمچاروں نے پنجگور میں جاوید چوک پر ایک غیر مقامی شخص ساجد حسین ولد صابر حسین کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ مذکورہ شخص بھیس بدل کر قابض پاکستانی فوج کے پیرول پر مخبری کررہا تھا۔

بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے 3 اپریل بروز بدھ مستونگ شہر میں میجر چوک کے قریب قابض پاکستانی فوج کے چوکی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔ دھماکے کے نتیجے میں کم از کم تین دشمن اہلکار زخمی ہوگئے۔

بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستانی فوج کی بلوچستان سے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہیں گے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

تربت، کوہ مراد، آج رات ذکری زائرین کی دعائیہ تقاریب کا اہتمام ہوگا

اتوار اپریل 7 , 2024
تربت میں کوہ مراد پر آج رات خصوصی دعا، ازکار اور چوگان کا اہتمام کیا جائے گا۔ دعائیہ تقاریب اور چوگان کی کلچرل رسومات کا سلسلہ صبح تک جاری رہے گا اس کے بعد زائرین کے “فرقوں” کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوگا۔ ایک اندازے کے مطابق اس سال زائرین […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ