مستونگ، تربت پاکستانی فورسز پر دستی بموں سے حملہ ،نصیر آباد میں پولیس پارٹی پر فائرنگ

تربت  فورسز کی چیک پوسٹ پر بم حملہ،  تربت میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ کیا گیا، حملے میں ایک زین العابدین نامی شخص  زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے عشا کی نماز کے قریب سنگانی سر میں ایف سی 168 ونگ کی چوکی پر دستی بم پھینکا جو زوردار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا۔ جس سے فورسز کو جانی مالی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ۔

اس طرح مستونگ  میجر چوک کے قریب نامعلوم افراد نے فورسز چوکی پر  دستی بم پھینکا جو زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا ۔ اس دوران مسلح افراد نے  فائرنگ بھی کی ہے ، کسی قسم کی نقصان کی اطلاع نہیں، پاکستانی قابض سیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

ضلع نصیر آباد پولیس تھانہ میرحسن پولیس گشتی پارٹی پر مسلح افراد کا حملہ،  تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ میرحسن ایس ایچ او عابد حسین لغاری ایر آفسیر ظفر فراز دیگر نفری رات کے وقت گشت پر تھے کہ  بشیر خان لاڑا کے قریب سامنے آنے والے موٹر سائیکل سوار مسلح  افراد  کو رکنے کے اشارہ کیا ، جس پر انھوں نے   پولیس پارٹی پر فائر کھول دیئے ، پولیس کے جوابی فائرنگ کرنے پر رات کے تاریکی فائدہ اٹھاتے ہوئے  فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

تربت بم حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

جمعرات اپریل 4 , 2024
بلوچستان لبریشن فرنٹ بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے کیچ کے مرکزی شھر تربت میں ہینڈگرنیڈ حملے میں دشمن کی چوکی کو نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہاہے کہ گزشتہ رات نو بجے سرمچاروں نے تربت کے علاقے سنگانی سر میں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ