بولان میں آٹھ روز سے جاری آپریشن کی وجہ سے عام آبادی اپنے گھروں میں محصور ہوکر نان شبینہ کا محتاج بن گئے ہیں . این ڈی پی

بولان میں آٹھ روز سے جاری آپریشن کی وجہ سے عام آبادی اپنے گھروں میں محصور ہوکر نان شبینہ کا محتاج بن گئے ہیں . این ڈی پی

نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی این ڈی پی کے مرکزی ترجمان نے جاری بیان میں کہاہے کہ بولان میں آٹھ روز سے جاری آپریشن کے حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے سے زائد دنوں سے ریاستی آپریشن جاری ہے جس کی زد میں بولان کے مختلف علاقوں سمیت ہرنائی و سبی کے علاقے بھی شامل ہیں، مذکورہ علاقوں میں اکثریتی آبادی گلہ بانی کے پیشے سے منسلک ہیں۔

اسی طرح گذشتہ دنوں بولان سے متصل سبی کے علاقے شابان میں گلہ بانی منسلک افراد سمیت عام آبادی پر دھاوا بول کر لوگوں کے گھروں کو محاصرے میں لیکر خواتین و بچوں کو ان کے گھروں میں بند کر دیا گیا ہے۔قبل ازیں ڈھاڈر کے نواحی علاقوں میں بھی مختلف جگہوں پر عام آبادی میں گلہ بان، مالئیے اور ان کے رشتہ داروں کے گھروں کو محاصرے میں لیکر خواتین و بچوں کو حراست میں لیاگیا ہے، جو کہ تاحال بازیاب نہیں ہوسکے ہیں۔ آپریشن کی وجہ سے بیشتر علاقوں کے داخلی و خارجی راستے بند کر دئیے گئے ہیں جس کے باعث ان دور دراز علاقوں کے مکین افراد کو شہروں سے ادویات و دیگر اشیاء ضرورت کی چیزوں کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ترجمان نے کہا ہےکہ ریاست کی جانب سے ہونے والے آپریشنوں میں ہمیشہ عام آبادی شدید متاثر ہو جاتی ہے اور لوگوں کو اپنے گھروں محصور کیا جاتا ہے، اس دوران بہت سے لوگوں کو جبری طور پر لاپتہ بھی کیا جاتا ہے، عام آبادی کے گھروں کو نزر آتش بھی کیا جاتا ہے، لیکن اس تمام دورانیے میں عالمی اور علاقائی میڈیا کیلوگوں کو رسائی نہیں دیا جاتا، جو کہ عالمی انسانی حقوق، عالمی میڈیا کے اصولوں کے کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ عالمی انسانی حقوق کے اداروں سمیت عالمی میڈیا کو بھی چاہیے کہ وہ ایسے معاملات میں ریاست کو مجبور کریں تاکہ ریاست کو ان متاثرہ علاقوں میں رسائی دے کر آزادانہ اور غیر جانبدار طور پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی رپورٹنگ کریں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

شال پریس کلب سامنے جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کیلے لگائے گئے کیمپ کو 5366 دن مکمل

جمعرات فروری 29 , 2024
شال پریس کلب سامنے جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کیلے لگائے گئے کیمپ کو 5366 دن مکمل

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ