تُمپ حملے میں دشمن کا ایک اہلکار ہلاک،ایک زخمی،سولر سسٹم تباہ کئے۔ بی ایل ایف

تُمپ حملے میں دشمن کا ایک اہلکار ہلاک،ایک زخمی،سولر سسٹم تباہ کئے۔ بی ایل ایف

کیچ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گھرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ گزشتہ روز دن کے ایک بجے سرمچاروں نے تمپ کے علاقے اپسی کھن کے دز راہ میں قائم چوکی پر جدید و بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

شدید حملے میں قابض فوج کا ایک اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا ہے۔ حملے میں دشمن کے سولر سسٹم مکمل تباہ ہوئے اور چوکی کی دیواروں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

انھوں نے کہاہے کہ سرمچاروں کے اس حملے میں حواس باختہ دشمن فوج کے اہکاروں کو اتنی مہلت بھی نہیں ملی کہ وہ ایک فائر بھی کرسکے۔
پاکستانی فوج کی بلوچستان میں شکست فاش ہونے کا ثبوت ہے کہ وہ مقابلے کرنے کے بجائے فرار کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہے۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔بلوچستان کی مکمل آزادی تک سرمچاروں کے حملے قابض فوج پر شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کاہان: ڈیتھ سکواڈ کا حملہ، 3 سرمچار شہید

اتوار فروری 25 , 2024
کاہان: ڈیتھ سکواڈ کا حملہ، 3 سرمچار شہید

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ