کوئٹہ: سفر خان مری کی جبری گمشدگی کو 16 سال مکمل

کوئٹہ: 26 اکتوبر 2025 کو سفر خان مری کی جبری گمشدگی کو 16 سال مکمل ہو گئے۔ سفر خان مری، جو ٹھیکیدار اور حاجی شیر دل خان کے فرزند تھے، کو پاکستانی فورسز نے 26 اکتوبر 2009 کو عارف گلی، برمہ ہوٹل، کوئٹہ سے جبری طور پر لاپتہ کر دیا تھا۔

سفر خان مری کی والدہ نے کہا کہ ان کے بیٹے کی طویل جبری گمشدگی کے باعث وہ شدید کرب و اذیت میں زندگی گزار رہی ہیں۔ انہوں نے حکومت اور ملکی اداروں کے سربراہوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے کردار کو ادا کرتے ہوئے ان کے بیٹے کی بازیابی کو یقینی بنائیں اور انہیں زندگی بھر کی اذیت سے نجات دلائیں۔

ان کی والدہ نے کہا کہ 16 سال گزر جانے کے باوجود بھی انہیں اپنے بیٹے کی زندگی اور سلامت ہونے کے بارے میں کسی قسم کی معلومات نہیں ملی ہیں، اور وہ انصاف اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے اپیل جاری رکھیں گی۔

مدیر اعلیٰ

مدیر اعلیٰ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچستان کے نامور بینجو نواز استاد رفیق بلوچ انتقال کر گئے

اتوار اکتوبر 26 , 2025
کوئٹہ: بلوچستان کے مشہور بینجو نواز اور بلوچ موسیقی کے اہم سفیر، استاد رفیق بلوچ، انتقال کر گئے۔ استاد رفیق گذشتہ دنوں ڈیرہ غازی خان میں ہونے والے بین الصوبائی ہم آہنگی کنونشن میں شاندار پرفارمنس کے بعد کوئٹہ جاتے ہوئے لورالائی کے مقام پر اچانک بیمار ہو گئے تھے۔ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ