مقبوضہ بلوچستان میں پاکستانی نام نہاد انتخابات کیلے سیکیورٹی کے سخت انتظامات اور نیٹورک کی بندش کے باوجود لوگوں کا انتخابات میں دلچسپی انتہائی کم دیکھنے کو ملا، ووٹنگ کا تناسب انتہائی کم رہا ، ، اب تک کی آنے والی غیر سرکاری نتائج کے مطابق بلوچ آبادی والے علاقوں میں ووٹنگ کا نسبت 15 سے 16 فیصد رہا۔
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انتخابی عمل کا سلسلہ شروع ہوتے ہی بلوچ مزاحمتی تنظیموں کی طرف سے متعدد پولنگ اسٹیشنز پر بم حملوں کے اطلاعات آنا شروع ہوگئے تھے۔ جبکہ مند تمپ، ہیرونک اور دیگر پولنگ اسٹیشنز پہ عوام نے ریاستی انتخابی عمل کے خلاف شدید احتجاج کیا، پولنگ اسٹیشن پہ دھاوا بول کر بیلٹ بکس پھینکے گئے اور بیلٹ پیپرز جلا دیئے گئے –
بلوچستان کے بیشتر پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار دیے گئے تھے جہاں پولنگ کا عمل شروع نہیں ہو سکا، کیچ کے مختلف پولنگ اسٹیشنز ویران نظر آئے جہاں ہزاروں کی تعداد میں ووٹرز ہونے کے باوجود ایک ووٹ بھی کاسٹ نہیں ہوسکا یا بمشکل سے یک دو گھنٹہ پولنگ جاری رہنے کے بعد ووٹوں کی تعداد سو سے زیادہ نہیں رہا –
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دھماکوں، فائرنگ اور حملوں کی وجہ سے متعدد سیکورٹی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں، بلوچستان کے ضلع کیچ، گوادر، خاران اور پنجگور میں دن بھر حالات انتہائی حساس رہے ہیں
ایک اندازے کے مطابق بلوچستان میں 2013 کی نسبت سے بھی کم ٹرن آؤٹ رہا جو ریاست کیلئے انتہائی مایوس کن ہے، ریاستی انتخابات میں بلوچ عوام کا حصہ نہیں لینا، ریاستی نظام سے نفرت اور بیزاری کا پیغام ہے –
زرائع کے مطابق اس الیکشن میں بلوچ عوام نے انتخابات میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا، جس کی سبب بلوچستان میں ریاستی جبر، بلوچ نسل کشی اور جبری گمشدگیاں ہو سکتے ہیں، بلوچستان میں اس وقت ہزاروں کی تعداد میں لوگ پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ ہیں اور سینکڑوں کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا ہے اور شدید عوامی مزاحمت نے لوگوں کے اندر ڈر اور خوف ختم کردیا گیا
کیچ کے علاقے مند کے مختلف پولنگ اسٹیشنز میں خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں نکل کر ریاست کے خلاف اپنے نفرت کا بھرپور اظہار کیا، پولنگ بند کردیے گیے اور عملہ کو گھر بھیج دیا اور فوسز کی موجودگی میں انکے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔
بلوچستان میں مجموعی صورتحال انتہائی گھمبیر رہی، پاکستانی ریاست کے دعویٰ جھوٹے ثابت ہو گئے، امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب رہے، زرمبش کو موصولہ متعدد ویڈیو کلپس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولنگ اسٹیشنز پہ ووٹنگ کا عمل معطل ہے، لوگ بیلٹ پیپرز جلا رہے، بیلٹ بکس توڑ رہے ہیں، انتخابی عملہ بیگ لیکر بھاگ رہے ہیں، جبکہ کہیں انتظامیہ اپنے من پسند امیدواروں کیلئے دھاندلی کر رہے ہیں –