
بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد میں پولیس وین پر دستی بم حملے کے نتیجے میں چار پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق، تھانہ سٹی کی حدود ریلوے پھاٹک کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے گزشتہ رات پولیس موبائل کو نشانہ بنایا۔ دستی بم دھماکے میں چار پولیس اہلکار اور دو راہگیر زخمی ہوئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکاروں اور شہریوں میں عبدالنبی، قادر بخش، عبداللہ اور بہرام شامل ہیں۔
واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔