شال : جبری لاپتہ افراد و کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 5421 دن ہوگئے

شال : جبری لاپتہ افراد کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 5421 دن ہوگئے، اظہار یکجہتی کرنے والوں میں پنجگور سے سیاسی و سماجی کارکن رحمت اللہ بلوچ، نزیر بلوچ ، زبیر بلوچ ، فدا بلوچ و دیگر خواتین نے کیمپ آہ کر اظہار یکجہتی کی

وی بی ایم پی کے وائس چیرمین نے کہا کے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں قابض فوج کے ہاتھوں بلوچ نسل کشی کی کاروائیاں شدت کے ساتھ جاری ہیں ، گزشتہ روز قابض فوج گھروں پر حملہ کرکے عورتوں بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا ۔ پاکستان فوج شدت کے ساتھ بلوچ آبادیوں پر حملہ کرکے بلوچ نوجوانوں کو جبری اغواء کررہے ہیں لیکن نسل کشی کی کاروائیوں میں شدت بلوچ عوام قومی تحریک کے ساتھ وابستگی کمزور نہیں کرسکتی ۔انہوں نے کہا کہ ہم سے شہداء کی عظیم قربانیوں کو یاد کرنے اور ان کے نظریہ پر عمل پیراہ ہوکر اپنی قوم کو تحریک کی روشن منزل تک لے جانے کا تقاضہ کرتا ہے ۔ بلوچ قوم کے باشعور فرزندوں نے غلامی کے ہر دور میں اپنی قومی پہچان کی بقاء کے لئے سامراج کے ظلم، جبر کا سامنے کیا اور اپنے تاریخی جہد و جہد بلوچ قوم کو ظلم کی تاریکیوں میں روشن صبح کا یقین دلائی، اپنے نظریہ پر کار بند رہتے ہوئے دشمن کے ہاتھوں اذیتیں اور تکالیف برداشت کی ۔

ماما قدیر نے کہا کے قومی بقاء کے لئے جہد و جہد میں آخری سانس تک ثابت قدم رہتے ہوئے اپنی جان کی قربانیاں دیں آج ان ہزاروں شہداء کی جہد و جہد اور بے مثال قربانیوں کو نصب العین بناتے ہوئے ہمارا فرض بنتا ہے کے قومی تحریک کو سامراج کی قبضہ گیروں کی پیدا کردہ چیلنجز میں کامیابی سے ہم کنار کریں۔ بلوچ قوم کے بہادر اور وطن دوست فرزندوں نے ہر دور میں ظلم ، جبر اور قبضہ گیریت کے خلاف اپنے سرزمین کی اور بلوچیت کی بقاء کے لئے سروں کا نظرانہ پیش کرکے قومی تاریخ میں سنہری مثالیں قائم کی اور وہی قربانیاں بلوچ نوجوانوں کے لئے مشعل راہ ہے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

قلات دھماکے ،فائرنگ،  حب بجلی کا کرنٹ لگنے ایک شخص ھلاک  ، کیچ ندی سے نعش برآمد

ہفتہ اپریل 20 , 2024
قلات میں 2 زور دار دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔ فوری طور پر واقعے کے بارے میں معلومات موصول نہیں ہو پائے ہیں ،تاہم اس سے قبل ایسے واقعات میں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کو نشانہ بنایا جاتارہاہے ۔ علاوہ ازیں حب ساکران روڈ آچار ھوٹل […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ