
بلوچستان کے علاقوں نوشکی اور کوئٹہ میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک نوجوان جبری لاپتہ اور بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نوشکی میں آج (ہفتہ) کو فورسز نے ایک نوجوان کو حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔
لاپتہ نوجوان کی شناخت حفیظ اللہ ولد پیر محمد، سکنہ قاضی آباد نوشکی کے طور پر ہوئی ہے، جسے آج گھر سے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔
لواحقین نے حفیظ اللہ کی فوری اور بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب، کوئٹہ سے 23 مئی کو سی ٹی ڈی اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری لاپتہ کیے جانے والے نوجوان ایمل ولد اورنگزیب آج بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔
لواحقین نے ان کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایمل بلوچ خیر و عافیت سے گھر واپس پہنچ گئے۔