
بلوچستان کے ضلع پنجگور کے سیٹی ایریا عیسیٰ کہن ذنگی میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے، جن میں دو راہگیر بچے بھی شامل ہیں۔
فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت حمدان ولد ابراہیم سکنہ پروم کیل کور اور امداد ولد مسلم سکنہ چتکان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ زخمیوں میں کابوس ولد مسلم سکنہ چتکان، امداد ولد محمد جان سکنہ پروم، جبکہ دو راہگیر عبدالاحد ولد قدیر احمد سکنہ عیسیٰ پنجگور اور اسد ولد ذاکر سکنہ پنجگور شامل ہیں۔
واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہو سکے ہیں۔
دوسری جانب پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد سے مغرب کے وقت نامعلوم مسلح گاڑی سواروں نے دو کم سن نوجوانوں، اجمل اور رحمان، کو اسلحہ کے زور پر اغواء کر لیا۔ مسلح افراد نوجوانوں کو گاڑی سمیت اپنے ساتھ لے گئے۔
تاحال ان کے بارے میں مزید معلومات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔