مستونگ میں نواب ہوٹل کے مقام پر جبری گمشدگی کے شکار عبدالطيف ولد سفر خانکی باحفاظت بازیابی کے لئے کوئٹہ ٹو کراچی قومی شاہراہ کو بلاک کرکے احتجاجی مظاہرا کیا روڈ بلاک ہونے سےسڑک کے دونوں اطراف کی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں
دوران احتجاج لواحقین نے عبدالطيف کی جلد سے جلد با حفاظت بازیابی کا مطالبہ بھی کیا۔واضح رہے کہ احتجاج میں انتظامیہ نے مذاکرات کی کوشش بھی کی جو کہ ناکام رہے جس کے بعد احتجاج تاحال جاری ہے۔ عبدالطيف کو 19 اکتوبر 2023 کو پاکستانی فورسز نے جبری لاپتہ کیا تھا۔