لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے احتجاجی کیمپ جاری، چیرمین مہیم خان اور دیگر کی اظہار یکجہتی

بلوچ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے قائم احتجاجی کیمپ کو تنظیم کے ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن نیاز محمد نیچاری کے قیادت میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 5883 دن مکمل ہوگئے۔

بلوچ اسٹوڈنس آرگنائزیشن (بی ایس او) کے سابقہ چیرمین مہیم خان بلوچ سمیت مختلف مکاتب فکر کے لوگ احتجاجی کیمپ آکر اظہار یکجہتی کی۔

مہیم خان بلوچ نے بلوچستان میں جبری گمشدگیوں میں تیزی، لاپتہ بلوچوں کی ماورائے قانون قتل اور لاپتہ افراد کی عدم بازیابی پر تشویش کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں طاقت کے استعمال اور ماورائے قانون اقدامات کی وجہ سے اہل بلوچستان کے احساس محرومی میں مزید اضافہ ہوگا اور حالات مزید خراب ہونگے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بلوچستان میں طاقت کے استعمال اور ماورائے قانون اقدامات سے گریز کیا جائے، بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے اسے سیاسی طریقے سے حل کیا جائے، لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنایا جائے، جبری گمشدگیوں اور بلوچوں کی ماورائے قانون قتل کے سلسلے کو بند کیا جائے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

نوکنڈی: ایف سی کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق، لواحقین کا لاش کے ہمراہ احتجاج جاری

ہفتہ جولائی 19 , 2025
بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے نوکنڈی میں وش آپ کے مقام پر پاکستانی فورسز فرنٹیئر کور (ایف سی) کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک نوجوان ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔ واقعے کے بعد لواحقین اور ساتھیوں نے لاش سڑک پر رکھ کر احتجاجی دھرنے کا آغاز کیا۔ مقتول نوجوان […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ