وڈھ خضدار کے علاقے وڈھ میں بیکری کی دکان پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا، اطلاعات کے مطابق وڈھ کے علاقہ کلی براہیمزئی ایریا میں دکان پر ہینڈ گرنیڈ حملہ کیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔

پسنی ، نلینٹ پالاڈو کے قریب ایم ایٹ شاہراہ پر فورسز کی گاڑی پر دھماکہ ، گاڑی کو جزوی نقصان پولیس ذرائع کے مطابق ایم ایٹ شاہراہ نلینٹ پالاڈو کے قریب فورسز کی گاڑی کو آئی ڈی دھماکے سے نشانہ بنایا گیا جس سے گاڑی میں سوار اہلکار ھلاک اور زخمی ہوگئے ۔
نال کے علاقہ گرشہ سریج میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز چوکی پر راکٹ لانچر اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کو جانی مالی نقصان پہنچا کر فرار ہوگئے ۔ بتایا جارہے کہ فورسز کو جانی مالی نقصان پہنچا ہے۔ مگر فورسز نے حسب معمول نقصانات چھپا دیئے ہیں ۔

علاوہ ازیں سریج گریشہ اسکول میں پاکستانی انتخابات کیلئے بنائے گیے پولنگ اسٹیشن پر دستی بم حملہ کیا گیا تاہم جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔