
ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ جنگ میں 28 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 3 ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔ میگن ڈیوڈ آدوم کے مطابق 12 روزہ لڑائی میں 4 افراد آج صبح ہلاک ہوئے، 900 سے زائد زخمی ہوئے اور 401 افراد ذہنی دباؤ یا خوف کا شکار ہوئے۔
اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق 3,238 افراد کو ہسپتالوں میں طبی امداد دی گئی، جن میں سے کئی خود یا دیگر اداروں کے ذریعے ہسپتال پہنچے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق ایران نے 550 بیلسٹک میزائل اور تقریباً 1000 ڈرونز فائر کیے، جن میں سے اکثریت کو راستے میں ہی تباہ کر دیا گیا۔ تاہم، 31 میزائل آبادی والے علاقوں میں گرے اور ایک ڈرون نے رہائشی مکان کو نشانہ بنایا۔
حکام کے مطابق 9 ہزار سے زائد افراد کے گھر مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہونے کے باعث وہ بے گھر ہو چکے ہیں۔