کوئٹہ کے علاقہ دشت میں لیویز تھانہ کو قبضے میں لیکر تمام اسلحہ ضبط کیا اور مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کی۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے 22 جون بروز اتوار شام 7 بجے کوئٹہ سے متصل علاقہ دشت میں واقع سپیزنڈ لیویز تھانہ پر قبضہ کرکے وہاں موجود تمام لیویز اہلکاروں کو حراست میں لیا اور ان سے تمام سرکاری اسلحہ قبضے میں لے کر ضبط کر لیا۔

ترجمان نے کہا کہ سرمچاروں کے ایک دستے نے کوئٹہ سبی شاہراہ پر سپیزنڈ تھانے کے سامنے ناکہ بندی کی اور گاڑیوں کی چیکنگ کی جبکہ دشت کو مستونگ سے ملانے والی روڈ کو بھی سرمچاروں نے کنٹرول کیا اور عمر ڈھور کے علاقہ سمیت تمام علاقوں میں رات گیارہ بجے تک گشت کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ، مستونگ، نوشکی جیسے اہم اور حساس شاہراوں پر ناکہ بندی، لیویز تھانے کو قبضے میں لینا اور وہاں موجود تمام اسلحہ کو ضبط کرنا بی ایل ایف کے سرمچاروں کی کامیاب آپریشنل حکمت عملی اور طاقت کا مظہر ہے۔

آخر میں کہا گیا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ دشت لیویز تھانے میں موجود سرکاری اسلحہ ضبط کرنے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ آزاد بلوچستان کے حصول تک قابض فورسز اور ان کے تنصیبات کو نشانہ بناتی رہیگی۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

حب چوکی سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جھاؤ کے رہائشی نوجوان جبری لاپتہ

پیر جون 23 , 2025
بلوچستان کے علاقے حب چوکی سے پاکستانی فوج نے ایک نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت سکی داد ولد محمد بخش کے نام سے ہوئی ہے، جو جھاؤ  پیلار کا رہائشی اور اپنے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ