ڈیرہ غازی خان میں تمن بزدار کے علاقے مبارکی میں ایک ہی خاندان کی تین کمسن لڑکیاں جن کی عمریں 10 سے 13 سال کے درمیان تھیں ڈیم میں ڈوب کر ھلاک ہوگئیں ہیں۔
تینوں لڑکیاں اپنے اہلخانہ کے ہمراہ رشتہ دار کی شادی میں شرکت کیلئے گئی تھیں جہاں کھیلتے ہوئے ڈیم میں گرنے سے ڈوب گئیں ۔ تینوں کی نعشیں نکال لی گئیں ہیں ۔ جس کے بعد گہرام مچ گیا، خوشیاں ماتم میں بدل گئیں ۔
بتا جارہاہے کہ تینوں کمسن لڑکیاں پانچویں کلاس میں پڑھ رہی تھیں ۔ جانبحق لڑکیوں میں دو سگی بہنیں ہیں، اور تیسری چچا کی بیٹی تھی ۔