
بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے گریشہ میں مسلح افراد اور سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ، ڈیتھ اسکواڈ، کے درمیان جھڑپوں میں دونوں جانب جانی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق، گزشتہ شام گریشہ کے علاقے بدرنگ مرو میں ڈیتھ اسکواڈ اور مسلح افراد کے درمیان طویل وقت تک جھڑپیں جاری رہیں، جبکہ علاقے میں شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔
جھڑپ کے دوران مسلح افراد اور ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں اس سے قبل بھی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں پر حملے ہو چکے ہیں، جن کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں۔ تاہم، تاحال کسی تنظیم کی جانب سے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کرنے کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔