تربت: پاکستانی فورسز کی گاڑی کی ٹکر سے خاتون ہلاک

بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تربت سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پیر کے روز کمشنر روڈ پر پاکستانی فورسز کی تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق خاتون، جن کی شناخت حمیدہ کے نام سے ہوئی ہے، سڑک عبور کر رہی تھیں کہ اسی دوران ایک تیز رفتار گاڑی نے انہیں ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمی خاتون کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئیں۔

دوسری جانب پاکستانی فورسز کا مؤقف ہے کہ خاتون نے سڑک عبور کرتے وقت احتیاط نہیں برتی، جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔

واقعے کے بعد لواحقین نے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ مقامی سطح پر فورسز کی گاڑیوں کی تیز رفتاری پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ