غنی بلوچ کی جبری گمشدگی کو 11 ماہ گزرنے کے باوجود ان کی عدم بازیابی اور ریاستی خاموشی تشویشناک ہے۔ این‌ ڈی پی

نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی نے کہا کہ این ڈی پی اپنے مرکزی رہنما غنی بلوچ کی جبری گمشدگی پر شدید تشویش اور افسوس کا اظہار کرتی ہے۔ ان کی جبری گمشدگی کو آج تقریباً گیارہ ماہ کا طویل عرصہ گزر چکا ہے، مگر تاحال نہ ان کے اہل خانہ اور نہ ہی پارٹی کو ان کی موجودہ حالت، صحت اور مقام کے حوالے سے کسی قسم کی آگاہی فراہم کی گئی ہے، جس کے باعث تمام متعلقہ افراد شدید ذہنی اذیت اور بے چینی کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی اور اہل خانہ نے مکمل طور پر آئینی اور قانونی راستہ اختیار کرتے ہوئے ہر ممکن اقدام اٹھایا ہے۔ ان اقدامات میں ایف آئی آر کے اندراج کی درخواست، ایف آئی آر درج نہ ہونے پر عدالت سے رجوع، بلوچستان ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کرنا، جبری گمشدگیوں کے کمیشن میں کیس جمع کروانا اور وہاں پیشیاں دینا، اس کے علاوہ پریس ریلیز، پریس کانفرنسز اور پرامن احتجاج شامل ہیں۔ ان تمام آئینی و قانونی ذرائع کے باوجود تاحال سرکاری سطح پر کوئی واضح مؤقف سامنے نہیں آیا، سوائے اس کے کہ کافی عرصے بعد ایف آئی آر درج کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ غنی بلوچ ایک پُرامن سیاسی کارکن ہیں جن کا پیشہ کتب فروشی تھا اور وہ اسی کے ذریعے اپنی زندگی بسر کرتے تھے۔ وہ جمہوری اقدار پر یقین رکھنے والے شخص تھے اور ہمیشہ سیاسی اور آئینی جدوجہد کو ترجیح دیتے رہے۔ تاہم، آج انہیں غیر قانونی، غیر آئینی اور غیر انسانی طریقے سے حبسِ بے جا میں رکھ کر نہ صرف ان کے بنیادی حقوق سلب کیے گئے ہیں بلکہ ان سے وابستہ تمام افراد کو اجتماعی ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا گیا ہے۔ غنی بلوچ کو فوری طور پر عدالت کے سامنے پیش کیا جائے، ان کی خیریت کے حوالے سے آگاہ کیا جائے اور آئین و قانون کے مطابق ان کے حقوق کو یقینی بنایا جائے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کوئٹہ: وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ 6135ویں روز میں داخل، لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ

بدھ اپریل 15 , 2026
کوئٹہ میں جبری گمشدگیوں کے خلاف جاری احتجاجی سلسلہ بدستور جاری ہے، جہاں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (VBMP) کا احتجاجی کیمپ آج 6135ویں روز میں داخل ہو گیا۔ طویل عرصہ گزرنے کے باوجود مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومتی بے حسی برقرار ہے اور متاثرہ خاندانوں کو تاحال انصاف […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ