اسلام آباد: فیڈرل میڈیکل کالج کا طالبعلم  جبری لاپتہ

اسلام آباد: فیڈرل میڈیکل کالج کے 25 سالہ طالبعلم شایان مینگل کو 18 جون 2025 کو اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب سے ریاستی اداروں کے اہلکاروں نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر دیا۔

شایان مینگل کا تعلق بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے احمد قاضی آباد سے ہے اور وہ معروف قبائلی شخصیت حاجی امیر حمزہ مینگل کے صاحبزادے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شایان اسلام آباد میں میڈیکل تعلیم حاصل کر رہے تھے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے وقت نہ تو کوئی قانونی وارنٹ دکھایا گیا اور نہ ہی کسی قسم کی وضاحت فراہم کی گئی۔

شایان کے اہل خانہ نے بتایا کہ انہوں نے مختلف تھانوں اور متعلقہ اداروں سے رابطہ کیا، تاہم کہیں بھی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی گئی۔

اہل خانہ نے چیف جسٹس آف پاکستان، وزیراعظم، اور انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شایان مینگل کی بازیابی کے لیے فوری اقدامات کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

دُکی و کوئٹہ حملوں میں ایم آئی ایجنٹ اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کو نشانہ بنایا – بی ایل اے

جمعہ جون 20 , 2025
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے دُکی اور کوئٹہ میں دو مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج کے آلۂ کار اور سی ٹی ڈی تھانے کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ