برطانوی پارلیمان میں بلوچستان بارے تحریک پر جان میکڈونل کا شکریہ اداکرتے ہیں۔ ترجمان بی این ایم 

بی این ایم مختلف سربراہان مملکت،اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کوتفصیلی ڈرافٹ لکھ رہی ہے۔

بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے برطانیہ کی لیبرپارٹی کے ممبرپارلیمنٹ جان میکڈونل کا شکریہ ادا کیا ہے جنھوں نے برطانوی پارلیمنٹ میں بلوچستان میں پاکستانی فوج کی جانب سے  جبری گمشدگیوں، ماورائے عدالت قتل،  اظہار رائے اور  پرامن جلسوں پر پابندی جیسے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں  پر بحث کےلیے ایک تحریک پیش کی ہے،اس میں پاکستانی سیکورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان میں جبری گمشدگیوں، ماورائے عدالت قتل اور اظہار رائے و پرامن جلسوں پر پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا  بی این ایم نے برطانوی پارلیمنٹ کے مختلف ممبرز کو خطوط لکھے ہیں اور ان سے جان میکڈونل کی طرف سے پیش کردہ تحریک کی حمایت کی درخواست کی ہے تاکہ اس مسئلے پر برطانوی پارلیمنٹ میں بحث کی جا سکے۔ ان خطوط میں بلوچستان میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی پامالیوں کا نوٹس لینے کی درخواست کی گئی ہے

انھوں نے کہا بلوچ نیشنل موومنٹ کئی سالوں سے مختلف ممالک بالخصوص برطانوی پارلیمان کے ممبران سے رابطے میں ہے اور ان سے باربار درخواست کی گئی ہے کہ وہ بلوچستان میں پاکستانی فوج کی جانب سے ہونے والے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو برطانوی پارلیمان میں اٹھائیں۔ اور برطانوی حکومت سے بلوچستان میں سیاسی کارکنوں، دانشوروں اور صحافیوں کی جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل عام کو روکنے کےلیے کردار ادا کرنے کی درخواست کریں۔

ترجمان نے کہا پارٹی بلوچستان میں حالیہ واقعات اور جاری نسل کشی کے تازہ لہر کے بارے میں ہنگامی طورپر مختلف سربراہان مملکت اوراقوام متحدہ کے علاوہ بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کوتفصیلی ڈرافٹ لکھ رہی ہے جن میں ان کو بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں سے متعلق آگاہی دی  جائے گی اور ان سے مطالبہ کررہی ہے کہ وہ پاکستان کو بلوچستان میں جاری انسان حقوق کی سنگین پامالیوں پر جوابدہ ٹھہرائیں۔ 

انھوں نے کہا پارٹی خارجہ ڈیپارٹمنٹ برطانوی وزیر اعظم کو  ایک پٹیشن جمع کروائے گی جس میں پاکستان پر بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے کے لیے سیاسی اور سفارتی دباؤ بڑھانے کی درخواست کی جائے گی۔

ترجمان نے بتایا پارٹی کئی سالوں سے اقوام متحدہ سے وابستہ مختلف اداروں سے رابطے میں ہے ،اس سال ستمبر میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی ذیلی اداروں کے خصوصی نمائندوں نے بی این ایم کے نمائندوں سے ملاقات پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ ان ملاقاتوں میں  پارٹی کی جانب سے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندوں کو بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق بریفنگ دی جائے گی تاکہ بلوچستان کے مسئلے کو اقوام متحدہ میں اٹھایا جاسکے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچ راجی مچی پر ریاستی کریک ڈاؤن، پُرامن مظاہروں پر فورسز کی فائرنگ کیخلاف ریلی نکالی جائے گی

جمعرات اگست 1 , 2024
‎بلوچ یکجہتی کیمٹی کراچی زون کے ترجمان کے اعلامیہ مطابق بی وائی سی کی جانب سے کل دو اگست کو سہ پہر تین بجے آرٹس کونسل سے کراچی پریس کلب تک بلوچ راجی مچی پر ریاستی کریک ڈاؤن، پُرامن مظاہروں پر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ اور بلوچ عوام پر طاقت […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ