بلوچ یکجہتی کیمٹی کراچی زون کے ترجمان کے اعلامیہ مطابق بی وائی سی کی جانب سے کل دو اگست کو سہ پہر تین بجے آرٹس کونسل سے کراچی پریس کلب تک بلوچ راجی مچی پر ریاستی کریک ڈاؤن، پُرامن مظاہروں پر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ اور بلوچ عوام پر طاقت کا استعمال اور جبری گمشدگی کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی جائےگی۔
ہم تمام ، انسان دوست اور طالب علموں سیاسی کارکنان سے گزارش کرتے ہیں کہ آئیں بلوچستان میں ریاستی کریک ڈاؤن اور ظلم کے خلاف ہماری آواز بنے۔