بلوچ میں طاقتور کے سامنے سر جھکانے کی روایت نہیں ہے۔ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ

گوادر بلوچ راجی مچی کے دھرنے کے پانچویں روز بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 28 جولائی کو ریاست نے بلوچ راجی مچی کو روکنے کے لیے اپنی پوری طاقت استعمال کی، لوگوں کو شہید کیا، زخمی کیا، گرفتار کیا، لاٹھی چارج کیا، آنسو گیس پھینکی، پورے بلوچستان کی شاہراہوں کو بند کیا، نیٹ ورک اور انٹرنیٹ کو بند کیا، لیکن اس کے باوجود ہزاروں لوگ راجی مچی میں آئے اور آج پانچویں روز بھی یہ لوگ اس دھرنے میں موجود ہیں۔

انھوں نے کہاکہ اس ریاست کو بلوچوں کے مزاج اور روایات کے متعلق کچھ بھی معلوم نہیں ہے، بلوچ میں طاقتور کے سامنے سر جھکانے کی روایت نہیں ہے۔

ماہ رنگ نے کہاکہ اس ریاست نے 28 جولائی کو صرف مشرقی بلوچستان کے بلوچوں کو متحد ہونے سے روکنے کی کوشش کی، لیکن بلوچ راجی مچی کی آواز آج مغربی بلوچستان میں بھی گونج رہی ہے۔

انھوں نے کہاکہ مغربی بلوچستان کے بلوچ بھی آج بلوچ راجی مچی کی اس جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ یہی بلوچ راجی مچی کی کامیابی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

زامران: پاکستانی فورسز کے لیے راشن لے جانے والی گاڑی راشن سمیت چھین لیاگیا ، موبائل ٹاور تباہ

جمعہ اگست 2 , 2024
زامران میں مسلح افراد نے سڑک بلاک کر کے پاکستانی فورسز کے لیے راشن لے جانے والی گاڑی پر حملہ کیا اور گاڑی سمیت راشن ضبط کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔جبکہ دوسرے واقع میں مسلح افراد نے موبائل ٹاور کو فائرنگ کرکے ناکارہ کردیا ۔ اطلاعات کے مطابق زامران کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ