
بلوچستان کے ضلع قلات کی تحصیل منگچر میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک نوجوان کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ مقتول کی لاش منگچر کے علاقے فضل آباد سے برآمد ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق نوجوان کی شناخت اسامہ کے نام سے ہوئی ہے، جو مچھ کے علاقے آبِ گم کے رہائشی تھے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات علاقے میں فائرنگ کی آوازیں سنی گئی تھیں، جب کہ صبح کے وقت سڑک کنارے مقتول کی گولیوں سے چھلنی لاش ملی۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر لیویز فورس منگچر نے لاش کو شناخت کے لیے آر ایچ سی مندے حاجی منگچر منتقل کر دیا ہے۔
تاہم تاحال قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکے ہیں۔