بلوچستان ٹریفک حادثات میں چار افراد ھلاک ، 5 زخمی ،مستونگ زائد المیعاد بوتل پینے سے 6 افراد بیہوش

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے وڈھ سے حب جانے والے گاڑی کو اورناچ کے قریب حادثے کا شکار ہوا جس میں حب کے رہائشی تین نوجوان عبد الجبار لا نگو، عبدالستار لانگو، منو راحمد لانگو، ھلاک جبکہ سر اج احمدلانگو زخمی ہوگیا ۔

ضلع لسبیلہ کے علاقے اوتھل لیاری حسن ہوٹل کے قریب پک اپ اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے-

ریسکیو حکام نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے جن میں سے دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے-

دوسری جانب گذشتہ دنوں اوتھل ونگوئی کے علاقے دبئی مسجد کے قریب ایس ایس پی لسبیلہ کے اسکواڈ کی پولیس موبائل گاڑی حادثے میں شدید زخمی ہونے والا ایک اور پولس اہلکار محمد علی رونجھو جو ٹراما سینٹر کراچی میں زیر علاج تھا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا، پولیس موبائل حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے-

دریں اثناء مستونگ کے 6 نوجوان تفریح پر جانے کے بعد کولڈرنگ پینے سے بےہوش ہوگئے اور حالت غیر ہونے ہسپتال منتقل کر دئے گئے، جن میں محمد ایوب ولد عبدلمالک 2 ریاض احمد ولد عبدلقیوم 3 نعمتاللہ ولد عبدلملک 4 نوراللہ ولد حاجی مہیم خان 5 امداداللہ ولد حاجی مہیم خان 6 عطاءاللہ ولد عبدلرحیم شامل ہیں ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

دکی مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی

جمعہ جون 21 , 2024
بلوچستان کے علاقے دکی چمڑہ گلی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے وزیر ولد غلام خان زخمی ہوگیاجیسے طبعی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا، مسلح افراد فائرنگ کے بعدفرار ہونے میں کامیاب واقع کی مزید تحقیقات مقامی پولیس کر رہی ہے ۔ مدیر نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ