بارکھان میں ملٹری جاسوس دنیا خان مری کو ہلاک کرنے اور خضدار میں مواصلاتی نظام پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے 15 جون 2025 کی صبح دس بجے کے قریب ملٹری جاسوس دنیا خان مری کو بلوچ نسل کشی میں ملوث ہونے پر موت کی سزا سنائی اور فیصلے پر عملدرآمد کیا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا خان کو سرمچاروں نے بی ایل ایف کے خفیہ ونگ کی اطلاع پر 6 جون کی رات نو بجے بارکھان، بغاؤ میں واقع ان کے گھر سے قومی غداری کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ترجمان نے کہا کہ پوچھ گچھ کے دوران قومی مجرم نے قابض پاکستانی فورسز کے ساتھ بلوچ نوجوانوں کی ماورائے عدالت جبری گمشدگی میں معاونت کرنے، فوجی آپریشنز کے دوران بلوچ عوام کے گھروں کی نشاندہی اور سرمچاروں کی مخبری کرنے کا اعتراف کیا اور اپنے پوری نیٹ ورک کا ڈیٹا تنظیم کو فراہم کر دیا ہے۔

ان کا کہناتھا  کہ ملٹری جاسوس دنیا خان مری کے بارے میں دستیاب تمام معلومات میڈیا پر اسی وقت سامنے آئیں گی جب تنظیم اس کے نیٹ ورک سے وابستہ تمام ٹیم کو ختم کر دے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ بارکھان اور اس کے گردونواح میں پاکستانی فوج کے ساتھ بلوچ نسل کشی میں ملوث ان تمام مخبروں کو میڈیا کے ذریعے متنبہ کرتا ہے کہ قومی تحریک آزادی اور بلوچ عوام کے خلاف دشمن کے ساتھ تعاون کرنے، مخبری سمیت قومی غداری ترک کرکے تنظیم کو آئندہ کیلئے ضمانت دیں بصورت دیگر تنظیم ان تمام عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے گی جو بلوچ تحریک مخالف سرگرمیوں اور نسل کشی کے پروگرام میں دشمن کا آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔

ترجمان نے آخر میں کہا کہ ایک اور کاروائی میں خضدار کے علاقے وڈھ میں 15 جون کی شب، سرمچاروں نے وڈھ بازار میں واقع صادق ہوٹل کے قریب یوفون کے موبائل ٹاور پر حملہ کیا اور ٹاور کی مشینری سمیت سولر سسٹم کو نذر آتش کر دیا۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مستونگ اور خضدار میں فائرنگ سے تین افراد ہلاک، زہری سے لاش برآمد

پیر جون 16 , 2025
بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک جبکہ ایک نامعلوم شخص کی ہتھکڑی بندھی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ضلع مستونگ کے علاقے سنگر میں واقع ولی خان تھانہ کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پڈنگ آباد کا رہائشی منیر احمد […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ