جھاؤ میں پاکستانی فوج کے دو اہلکار ہلاک اور تین زخمی کئے۔بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے بارہ جون شام پانچ بج کر چالیس منٹ پر جھاؤ مین روڈ نونڈرہ کراس پر قائم قابض پاکستانی فوج کی چیک پوسٹ پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دشمن کے دو اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ قابض پاکستانی فوج سرمچاروں کے منظم حملوں سے مکمل نفسیاتی شکست سے دو چار ہے اور اس شکست کو چھپانے اور اپنے فوجیوں کا مورال بلند کرنے کے لئے عام عوام کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنا کر قتل کررہی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اس حملے کی ویڈیو تنظیم کے آفیشل میڈیا چینل آشوب میں جلد جاری کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل ایف اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ آزاد بلوچستان کے حصول تک قابض فوج، ان کے تنصیبات اور آلہ کاروں پر حملے جاری رہینگے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مستونگ آئی ای ڈی حملے میں قابض پاکستانی فوج کے 4 اہلکار ہلاک – بی ایل اے

جمعرات جون 12 , 2025
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے آج مستونگ میں قابض پاکستانی فوج کو ایک آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا۔ ترجمان نے کہا کہ سرمچاروں نے مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں مَرو کنڈ کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے قافلے میں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ