بلیدہ: میناز میں مسلح افراد کے ہاتھوں نوجوان اغوا کے بعد قتل

عید کے روز بلیدہ کے علاقے میناز میں مسلح افراد نے ایک نوجوان کو اغوا کرنے کے بعد قتل کر کے اس کی لاش قریبی علاقے میں پھینک دی۔

علاقائی ذرائع کے مطابق واقعہ آج عید کی نماز کے فوراً بعد میناز کے محمد آباد علاقے میں پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے ایک نوجوان کو زبردستی اپنے ساتھ لے جایا۔

بعد ازاں مقتول نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش قریبی علاقے سے برآمد ہوئی۔ اس کی شناخت عبداللہ ولد سعید کے نام سے ہوئی ہے جو بلیدہ کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

واقعے کے محرکات تاحال  معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بارکھان: ڈیتھ اسکواڈ اور بلوچ سرمچاروں کے درمیان  شدید نوعیت جھڑپ میں جاںبحق چاروں سرمچاروں کی شناخت ہوگئی

ہفتہ جون 7 , 2025
بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے رکنی میں کوہ جاندر کے پہاڑی سلسلے میں پاکستانی فوج اور ڈیتھ اسکواڈز کے ساتھ شدید نوعیت جھڑپ میں جاں بحق ہونے والے چار سرمچاروں کی شناخت ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ جھڑپ 6 جون کو ہوئی جس میں چار سرمچار شہید ہوئے۔ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ