کیچ: پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں نوجوان جبری لاپتہ

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے ایک نوجوان کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد زبردستی گاڑی میں ڈال کر اغوا کر لیا۔

ذرائع کے مطابق واقعہ گزشتہ روز تربت سول اسپتال کے قریب پیش آیا جہاں ناصر آباد کے رہائشی واحد ولد صوالی کو خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں زبردستی ایک گاڑی میں ڈال کر اپنے ساتھ لے گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق واحد دبئی میں روزگار کے سلسلے میں مقیم تھے اور حال ہی میں چھٹیوں پر واپس آئے تھے۔ انہیں اغوا کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے اور تاحال ان کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں مل سکا ہے۔

اہلِ خانہ نے واحد کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

جھاؤ: نیشنل پارٹی کے صدر سرتاج حمید چنال قاتلانہ حملے میں زخمی

بدھ جون 4 , 2025
بلوچستان کے ضلع آواران میں نیشنل پارٹی جھاؤ کے صدر سرتاج حمید چنال اور ان کے ساتھی مرید ملاذئی پر جھاؤ کے علاقے واجہ باغ میں حملہ ہوا۔ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سرتاج حمید چنال کے ہاتھ اور پیر پر گولیاں لگیں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ