بنکاک پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ، 17 افراد ہلاک

بنکاک تھائی لینڈ میں آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں ہونے والے دھماکے میں 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے  مطابق تھائی لینڈ میں چینی سال کی مناسبت سے نئے سال کی ابتدا فروری سے ہوتی ہے۔ جس پر ملک بھر میں شاندار آتش بازی کی جاتی ہے۔آتش بازی کے سامان کی بے پناہ ڈیمانڈ کی وجہ سے نئی نئی فیکٹریاں بن جاتی ہیں ۔ جہاں حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں۔

بنکاک فیکٹری میں دھماکہ 17 افراد ھلاک 100 زخمی

عالمی خبر رسا ں ادارے مطابق تھائی لینڈ کے ایک دور افتادہ علاقے میں چاول کے کھیتوں کے درمیان واقع ایک ایسی ہی آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں زور دار دھماکا ہوا ۔ جس کے بعد خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔دھماکے کے بعد ہر طرف انسانی اعضا بکھرے ہوئے ہیں۔ فیکٹری میں دھواں بھر گیا۔ فیکٹری کے دور دراز ہونے کی وجہ سے امدادی ٹیم کے پہنچنے میں تاخیر ہوئی۔امدادی کاموں کے دوران دو درجن سے زائد زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 17 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

آپ کو علم ہے  گزشتہ برس جولائی میں بھی تھائی لینڈ میں آتش بازی کے ایک گودام میں ہونے والے دھماکے میں 10 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

وندر واقعہ ، جبر کے تسلسل کو ختم کرنے کا واحد ذریعہ قومی آزادی ہے ۔ قاضی ریحان

بدھ جنوری 17 , 2024
مصائب کے اس دور کے خاتمے کے لیے ہماری تحریک آزادی میں شمولیت ضروری ہے۔

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ