
بلوچستان کے علاقے بولان میں مسلسل دوسرے روز بھی پاکستانی فورسز کی جانب سے زمینی اور فضائی فوجی جارحیت جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق بولان کے علاقوں گونی پرا، شور کنڈ، ہناری، لکڑ، جاپری اور تیرمڈ میں گزشتہ دو دنوں سے فوجی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق جارحیت کے دوران جنگلات کو نذرِ آتش کیا گیا ہے، جبکہ مقامی آبادی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
تاحال کسی قسم کی جانی نقصان یا گرفتاری کی مصدقہ اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز فوجی جارحیت کے دوران پاکستانی فوج نے دو مختلف علاقوں میں سات افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ تاہم آزاد ذرائع سے اس دعوے کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ آیا یہ افراد واقعی بلوچ آزادی پسند جنگجو تھے یا پہلے سے جبری طور پر لاپتہ کیے گئے افراد، کیونکہ ان کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی ہے۔