
بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے کواڈسک میں پاکستانی فوج کے زیرِ سرپرستی قائم مسلح ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق مقتول نوجوان کی شناخت مسلم ولد اختر کے نام سے ہوئی ہے، جو خضدار کے علاقے کواڈسک کے رہائشی تھے۔ انہیں گزشتہ رات کسی نے گھر سے بلا کر فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 10 اکتوبر 2024 کو مسلم کو پاکستانی فورسز نے جبری لاپتہ کیا تھا، جنہیں بعد ازاں 3 دسمبر 2024 کو شدید جسمانی تشدد کے بازیاب کیا گیا تھا اور آج انہیں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستانی فورسز کی پشت پناہی میں کام کرنے والے مسلح ڈیتھ اسکواڈز کے ہاتھوں اب تک متعدد بلوچ نوجوانوں کے قتل کی اطلاعات موصول ہو چکی ہیں۔ ڈیتھ اسکواڈ کو فوج کی مکمل حمایت و تعاون حاصل ہے۔