کوئٹہ میں بم دھماکہ میں ایک شخص ہلاک، چار زخمی

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں اتوار کی شب ایک بم دھماکے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔ واقعہ مغربی بائی پاس کے ساتھ بروری روڈ کے آخری سٹاپ پر پیش آیا۔

ایس ایچ او بروری تھانہ محمود خروٹی کے مطابق دھماکے سے ایک ہنڈا سوک کار متاثر ہوئی۔ گاڑی میں سوار ایک شخص موقع پر ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوا، اس کے علاوہ تین راہگیر بھی زخمی ہوئے۔

پولیس کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ دھماکہ مقناطیسی بم کے ذریعے کیا گیا تھا، جو گاڑی کی ڈرائیور سائیڈ پر نصب کیا گیا تھا۔ ہلاک شخص کی شناخت بابل محمد حسنی کے نام سے ہوئی جو قلات سے تعلق رکھتے تھے، جبکہ زخمی شخص نبیل ان کے ساتھ گاڑی میں موجود تھا۔

یہ دھماکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ میں ہونے والا دوسرا واقعہ ہے۔ ایک روز قبل ہنہ کے علاقے کلی منگلا میں بم دھماکے میں دو افراد ہلاک اور سات زخمی ہوئے تھے۔

تاہم دونوں حملوں کی ذمہ داریاں تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں قابض پاکستانی فوج کے اہم کارندے بابل حسنی کو ہلاک کردیا گیا – بی ایل اے

پیر جون 2 , 2025
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بی ایل اے خصوصی دستے “اسپیشل ٹیکٹیکل آپریشنز اسکواڈ (ایس ٹی او ایس)” نے گزشتہ شب کوئٹہ میں ایک کارروائی کے دوران قابض پاکستانی فوج کے اہم کارندے بابل محمد حسنی کو ہلاک کردیا۔ […]

توجہ فرمائیں

تازہ ترین

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ