جیونی میں کوسٹ گارڈز کے دو اہلکاروں کو ہلاک کر کے اسلحہ ضبط کرلیا اور واشک میں ایف سی کی گاڑی کو آئی ای ڈی حملے میں تباہ کر دیا۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ انتیس مئی کے دن دو بجے کے قریب بی ایل ایف کے سرمچاروں نے جیونی کے ساحلی علاقہ سونڈی میں قائم کوسٹ گارڈز کے چیک پوسٹ پر اُس وقت حملہ کر دیا جب اہلکار مقامی ماہی گیروں سے جبری ٹیکس وصولی میں مصروف تھے۔ اس حملے میں کوسٹ گارڈ کے دو اہلکار ہلاک ہوگئے۔ سرمچاروں نے دونوں ہلاک شدہ اہلکاروں کی بندوقیں اور دیگر ملٹری ساز و سامان کو ضبط کر کے اپنے قبضہ میں لے لیا۔ ہلاک اہلکاروں کی شناخت انصر اور افتخار شاہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ یہ کاروائی بی ایل ایف کے ٹیکٹیکل کمبیٹ یونٹ کے برق رفتار سرمچاروں نے سرانجام دیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایک اور حملے میں بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے 29 مئی 2025 کو واشک کے علاقہ سُکن، دشتُک میں قابض پاکستان کے نیم فوجی دستے فرنٹیئر کور (ایف سی) کے ایک قافلے کو اس وقت امپرووائزڈ ایکسپلوزو ڈیوائس (آئی ای ڈی) بم حملے میں نشانہ بنایا جب یہ وحشی فورس مذکورہ علاقہ اور اس کے گرد و نواح کی بستیوں میں آپریشن کرنے کے بعد قافلے کی صورت میں واپس اپنے کیمپ جارہے تھے۔ بم دھماکے میں ایف سی کانوائے میں شامل ایک فوجی گاڑی مکمل تباہ ہوئی اور اس میں سوار تمام اہلکار ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان دونوں کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور دشمن کو خبردار کرتی ہے کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچار بلوچستان کے قدم قدم پر موت بن کر ان کا استقبال کرنے کیلئے ہمہ وقت موجود ہیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

جھاؤ میں پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں اغوا ہونے والا نوجوان قتل

جمعہ مئی 30 , 2025
بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے جھاؤ میں پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں اغوا کیے گئے نوجوان کو قتل کرکے اس کی لاش جھاؤ کے علاقے میں پھینک دی گئی۔ مقتول کی شناخت درمان ولد رحیم بخش کے نام سے ہوئی ہے، جو جھاؤ کے علاقے چھبی کا رہائشی تھا۔ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ