
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مند بلو میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز فورس کا ایک ریٹائرڈ اہلکار زخمی ہو گیا۔
اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے ریٹائرڈ لیویز اہلکار مزار بلوچ سکنہ مند تلمب کو فائرنگ سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں گولی ان کی ٹانگ پر لگی جس سے وہ زخمی ہو گئے۔
زخمی اہلکار کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، تاہم فائرنگ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہو سکے۔