
بلوچستان کے علاقے کوئٹہ (شال) میں قائم پاکستانی فورسز کی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا۔
ذرائع کے مطابق حملہ دشت درخشان کے مقام پر واقع فورسز کی چوکی پر کیا گیا، جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔
واضح رہے کہ ماضی میں اس طرح کے حملے بلوچ آزاد پسند تنظیمیں قبول کرتے رہے ہیں تاہم تاحال اس حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔