
بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پاکستانی فورسز نے فوجی جارحیت کے دوران پانچ افراد کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق آج پنجگور کے علاقے پروم میں فورسز نے مختلف مقامات پر فوجی جارحیت کیں مقامی افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور بعد ازاں پانچ نوجوانوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ جبری طور پر لاپتہ کیے گئے نوجوانوں کی شناخت عارف قادر، جنگیان عبدالرشید، اسرار بشیر، یاسر غلام جان اور فیصل مراد کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز نے فوجی جارحیت کے دوران متعدد مقامی افراد کے موبائل فون بھی ساتھ لے گئے، جبکہ فوجی فوجی جارحیت تاحال جاری ہیں۔
واضح رہے کہ بلوچستان بھر میں فورسز کی جانب سے فوجی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے جہاں متعدد افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کیا جا رہا ہے جبکہ زیرِ حراست جبری لاپتہ افراد کے ماورائے عدالت قتل کے واقعات بھی رپورٹ ہو چکے ہیں۔
آج ہی بلوچستان کے علاقوں بارکھان اور آواران میں فورسز نے جارحیت کے دوران چار افراد جعلی مقابلے میں قتل کر دیا ہے۔