براہمداغ کے مذاکرات سے امن قائم نہیں ہوگا. سرفراز بگٹی

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے حالات ٹھیک نہیں، ریاست کو براہمداغ بگٹی سے مذاکرات کرنا چاہییں کیونکہ وہ بات کرنا چاہتے ہیں۔ سرفراز بگٹی نے کہاکہ صرف براہمداغ بگٹی سے مذاکرات کرنے سے امن قائم نہیں ہوجائے گا

انہوں نے کہا کہ ہمیں بلوچستان کے پہاڑوں پر موجود لوگوں سے بات کرنی چاہیے۔ریاست میں مستقل مزاجی نہیں، نوشکی میں ہونے والا واقعہ افسوس ناک ہے، اس میں کسی بلوچ نے پنجابی کو نہیں پاکستانیوں کو مارا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان میں بلوچستان کے حالات کو الگ کردیا گیا، جو سوالیہ نشان ہے۔ بلوچستان کے ماحول کی وجہ سے میرے جیسے لوگ سیاسی سرمایہ کھو رہے ہیں۔ سرفراز بگٹی نے کہاکہ بلوچستان کے لیے 20 سے 25 سال کا فارمولا بنانا چاہیے، ایک تھنک ٹینک بنانا چاہیے جس میں قوم پرست جماعتیں بھی ہوں۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں علیحدگی پسند ریاست کو کمزور نہیں کرسکتے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

پسنی کوسٹ گارڈز رویے سے تنگ ٹرانسپورٹروں کا احتجاجی دھرنا

بدھ اپریل 17 , 2024
پسنی میں ٹرانسپورٹروں نے پاکستان کوسٹ گارڈ کیخلاف کارواٹ زیرو پوائنٹ کے مقام پر مکران کوسٹل ہائی وے کو بلاک کردیا جس کے بعد گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ تفصلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈ کی جانب سے مکران ٹو کراچی چلنے والے بسوں سے ڈیزل اتارنے کے کیخلاف […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ