وی بی ایم پی کا کیمپ 5840ویں روز بھی جاری، محمد اسحاق اور عبدالرزاق کے لواحقین نے کوائف جمع کرا دیے

وائس فار بلوچ مسنگ فرسن (وی بی ایم پی) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شاد بخت نے تنظیم سے شکایت کی کہ انکے بیٹے محمد اسحاق اور عبدالرزاق ولد اسرائیل کو سی ٹی ڈی اور ملکی اداروں کے مسلح افراد نے رواں ماہ کی 24 اور 25 کے درمیانی شب رات 2 بجے انکے گھر واقع مینگل آباد سریاب کسٹم سبی روڑ کوئٹہ سے غیر قانونی طریقے سے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

شادبخت کا کہنا تھا کہ انکے بیٹوں کو حراست میں لینے کے وقت فورسز کے اہلکاروں نے ان سے کہا تھا کہ وہ انکے بیٹوں سے تفشیش کرکے انہیں چھوڑ دینگے، لیکن اب تک انکے بیٹوں کو نہ چھوڑا گیا ہے اور نہ ہی انکے حوالے سے انہیں معلومات فراہم کیا جارہا ہے، جسکی وجہ سے انکے خاندان شدید پریشانی میں مبتلا ہوئے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ تنظیمی سطح پر شاد بخت کو یقین دھانی کرائی گئی کہ انکے بیٹوں کے کیس کو صوبائی حکومت، لاپتہ افراد کے حوالے سے بنائی گئی کمیشن اور اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ جبری گمشدگی کو فراہم کیا جائے گا اور انکی باحفاظت بازیابی کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے صوبائی حکومت سے اپیل کی کہ وہ محمد اسحاق اور عبدالرراق کی جبری گمشدگی کا فوری طور پر نوٹس لیں اور دونوں بھائیوں کی بازیابی کو یقینی بنا کر انکے خاندان کو اذیت کی زندگی سے نجات دلائی جائے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

واشک: پاکستانی فورسز کی بڑی تعداد جمع، فوجی جارحیت کا خدشہ

پیر مئی 26 , 2025
بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے سکن میں پاکستانی فورسز کی بڑی تعداد میں آمد سے ایک بار پھر ممکنہ فوجی جارحیت کا خدشہ ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق کچھ عرصہ قبل اس علاقے میں پاکستانی فورسز کا ایک کیمپ قائم تھا، جو بعد ازاں خالی کر دیا گیا تھا۔ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ