کوئٹہ میں ایم آئی کے جاسوس اور آبادکار سہیل خان کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے 18 مئی 2025 کی شام کوئٹہ میں سریاب روڈ پر واقع مل ہاؤسنگ اسکیم کے علاقے میں ایک حمام کی دکان میں ملٹری انٹیلی جنس کے خفیہ ایجنٹ اور پنجاب کے رہائشی سہیل خان سکنہ رحیم یار خان کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔ سرمچاروں نے بی ایل ایف کے انٹیلیجنس ونگ کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر یہ کارروائی سرانجام دی۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل ایف کی محکمہ انٹیلی جنس کے ارکان کئی ماہ سے مذکورہ ہدف کی نگرانی کر رہے تھے، جو ریاستی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بلوچ علاقوں میں بھیس بدل کر سرگرم تھا۔ مکمل معلومات اور نقل و حرکت کی تصدیق کے بعد، تنظیمی فیصلے کے تحت کارروائی کی گئی اور اسے منطقی انجام تک پہنچایا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ بی ایل ایف پاکستانی ملٹری انٹیلیجنس کے ایجنٹ سہیل خان کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

جعفر ایکسپریس قبضہ، بی ایل اے نے حملے کی ویڈیو اور فدائیوں کے پیغامات جاری کر دیے

پیر مئی 19 , 2025
رواں سال 11 مارچ 2025 کو بلوچ لبریشن آرمی کی جانب سے جعفر ایکسپریس پر کیے گئے حملے کی تفصیلی ویڈیو جاری کر دی گئی ہے۔“آپریشن درہ بولان” کے عنوان سے 35 منٹ دورانیے پر مشتمل یہ ویڈیو بی ایل اے نے اپنے آفیشل چینل “ہکل” پر شائع کی ہے۔ویڈیو […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ