جیونی میں فائرنگ کرکے مخبر ملا شریف کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 12 مئی کی صبح ساڑھے پانچ بجے ہمارے سرمچاروں نے شہزادہ بازار میں ایک منظم حملے کے تحت پاکستانی خفیہ اداروں کے ایک اہم مخبر ملا شریف ولد سید کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔ مذکورہ کارندہ گزشتہ ایک دہائی سے قابض پاکستانی فوج، کوسٹ گارڈ اور ملٹری انٹیلیجنس کا ایجنٹ اور ایم آئی کے افسر عبداللہ لودھانہ عرف عمر کا خاص آلہ کار تھا۔

انہوں نے کہا کہ ملا شریف بلوچ نوجوانوں کی جبری گمشدگی، فوجی آپریشنز میں مقامی لوگوں کی مخبری اور بلوچ عوام پر مالی دباؤ ڈالنے جیسے سنگین جرائم میں براہ راست ملوث تھا۔ وہ بلیدہ کا رہائشی تھا اور جیونی میں عرصہ دراز سے مقیم ہو کر قابض قوتوں کے مفادات کا تحفظ کر رہا تھا۔

ترجمان نے کہا کہ بی ایل اے جیونی و گردونواح کے عوام پر واضح کرتی ہے کہ اگر کوئی بلوچ فرد قابض آرمی اور اسکے ذیلی اداروں سمیت ان کے کسی نمائندے یا کارندے کے ساتھ دکھائی دیا یا ان کے ساتھ سفر میں دیکھا گیا یا پھر قابض اداروں کو اپنی گاڑیاں فراہم کیں تو ان سے مزید کسی بھی طرح کا لحاظ نہیں رکھا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بارہا وارننگ دینے کے باوجود چند افراد نہ صرف مسلسل دشمن کا ساتھ دے رہے ہیں بلکہ کوسٹ گارڈ کو گاڑیاں فراہم کرکے قابض کیلئے سہولت کاری کا مرتکب ہورہے ہیں۔ لہذا آج کے بعد جو کوئی بھی شخص دشمن کیلئے سہولت کاری یا پھر ان کا ساتھ دیتے ہوئے پایا گیا، اس کا انجام بھی ملا شریف جیسا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل اے اس جنگ کو ایک آزاد و خودمختار بلوچستان کے قیام تک جاری رکھنے کا عہد کرتی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

نیدرلینڈز: بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف بی این ایم کے احتجاج اور تصویری نمائش

پیر مئی 12 , 2025
بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم کی جانب سے نیدرلینڈز کے مختلف شہروں میں بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، جبری گمشدگیوں اور ریاستی تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ اس کمپئن کا بنیادی مقصد عالمی برادری کی توجہ بلوچستان میں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ