بلوچستان لبریشن فرنٹ کے میڈیا سیل “آشوب پبلیکیشنز” کی جانب سے سہ ماہی میگزین “سرمچار” اور ماہنامہ “اسپر” کے شمارے جاری

بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے مرکزی میڈیا سیل “آشوب پبلیکیشنز” کی جانب سے تنظیم کا سہ ماہی میگزین “سرمچار” (فروری تا مئی 2025) اور ماہنامہ “اسپر” (مئی 2025) کے تازہ شمارے شائع کر دیے گئے ہیں۔

نئے شمارے “سرمچار” میں بی ایل ایف کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کا بین الاقوامی برادری اور عالمی طاقتوں کے نام اہم خط شامل ہے۔ اس کے علاوہ مختلف بلوچ تجزیہ نگاروں اور لکھاریوں کے نظریاتی و سیاسی انگزیزی کالمز، نیز بی ایل ایف کی گزشتہ تین ماہ کے دوران سر انجام دی گئی مسلح کارروائیوں کی تفصیلات، تجزیے اور انفوگرافکس بھی شامل کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب، ماہنامہ “اسپر” کا آٹھواں شمارہ ادبی، نظریاتی اور سیاسی تحریروں پر مشتمل ہے، جس میں اردو اور بلوچی زبانوں میں متنوع مضامین شامل ہیں، جبکہ شمارے کا اداریہ براہوی زبان میں تحریر کیا گیا ہے۔ اس شمارے میں ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کا ایک خصوصی ویڈیو پیغام بھی تحریری شکل میں اردو زبان میں پیش کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں، سہ ماہی “سرمچار” میں شائع ہونے والے انگریزی انٹرویو کا اردو ترجمہ بھی “اسپر” کی ٹیم نے شامل کیا ہے۔

میگزین میں اپریل 2025 کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اُن کی تصاویر کو خصوصی ڈیزائن میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ اسی مہینے کے دوران انجام دی گئی بی ایل ایف کی کارروائیوں کی تفصیلی رپورٹ اور جامع تجزیہ بھی شائع کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے تحت “آشوب پبلیکیشنز” بلوچ نوجوانوں کی فکری و نظریاتی تربیت کے لیے ہر ماہ “اسپر” اور ہر سہ ماہی میں “سرمچار” کا اجرا کرتی ہے۔ یہ اشاعتیں آزادی، شعور اور قومی مزاحمت کے پیغام کو عام کرنے کی ایک مسلسل کوشش کا حصہ ہیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

قلات و گوادر میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، ایک کی لاش برآمد  

پیر مئی 12 , 2025
تفصیلات کے مطابق ضلع قلات کی تحصیل منگچر کے گاؤں یوسفزئی سے تعلق رکھنے والے بشیر زیب ولد عبداللہ لانگو آج صبح معمول کے مطابق ڈیوٹی کے لیے لیویز ٹریننگ سینٹر خضدار جا رہے تھے کہ باغبانہ ایریا میں نامعلوم مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ