
بلوچستان کے علاقے سوراب کٹائی (بتگو) میں نامعلوم مسلح افراد نے سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کے قریبی ساتھی اور نائب رحیم بخش جمال زئی زہری کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں نائب رحیم بخش شدید زخمی ہوئے ہیں جبکہ ان کے ساتھ موجود چار دیگر افراد بھی زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ نائب رحیم بخش کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں خضدار ریفر کر دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کی تفتیش جاری ہے جبکہ تاحال واقعے کے محرقات معلوم نہیں ہوسکے۔