خاران: پولیس پر حملہ، ایک اہلکار زخمی، اسلحہ اور دیگر سامان ضبط

بلوچستان کے ضلع خاران میں نامعلوم مسلح افراد نے ڈی جی آئی پولیس کمپلیکس پر جاری تعمیراتی کام کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر حملہ کیا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق اس وقت سیکیورٹی پر دو پولیس اہلکار تعینات تھے جنہوں نے مسلح افراد کو دیکھتے ہی فائرنگ کی جس کے جواب میں حملہ آوروں نے بھی فائرنگ شروع کر دی۔ دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا ہے جس کی شناخت عبدالقیوم ساکن نوشکی کے طور پر ہوئی ہے۔

حملے کے بعد مسلح افراد دونوں اہلکاروں کا اسلحہ اور دیگر سامان ساتھ لے کر فرار ہو گئے۔

تاحال حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

شہید سرمچار ذاکر حسین عرف سمیع بلوچ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، بی ایل ایف

بدھ مئی 7 , 2025
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ سرمچار ذاکر حسین عرف سمیع بلوچ ولد عبدالخالق رودینی سکنہ سوراب، دمب کو 13 اپریل 2025 کو سوراب میں پاکستانی فوج کی زیر سرپرستی میں سرگرم ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔ انہوں نے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ